خواب میں زمین دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ زمین خواب میں عورت ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس فراخ اورعمدہ اور پاک وصاف زمین ہے ۔ دلیل ہے کہ اسکی عورت صاحب سترو صلاح ہو گی اور اقربا میں اس کو زمین کی وسعت اور فراخی کے مطابق عزت اور مرتبہ حاصل ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس زمین میں سبزہ اور نا معلوم نبات ہے اور جگہ معلوم ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو فضیلت اور دیانت ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ زمین پر بنا رکھی ہے اور عمارت بنائی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو دین اور دنیا میں فضیلت ہو گی اور آخر کار راہ آخرت کا ثواب پائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کی زمین جنگل بیابان کی طرح ہے اور اسی زمین کو نہیں پہچانا ہے ۔ دلیل ہے کہ دور کا سفر کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ زمین کو کھو دیتا ہے اور کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ مٹی کھانے کے اند ازے پر مال پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ زمین میں دھنسا ہے ۔بغیر اس کے کہ وہاں کوئی گڑھا یا کنواں ہے اور اس جگہ غائب ہو گیا ہے دلیل ہے کہ مرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ زمین کو کنوئیں یا تہہ خانے کی طرح کھودا ہے ۔ دلیل ہے کہ اند وہ اور مصیبت میں پڑے گا۔ یا اس سے پہلے اس کا مال تلف ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ فراخ ز مین میں تھا اور تنگ زمین میں چلا گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ نیک کام سے نا معلوم کام میں پڑے گا ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ زمین اس سے باتیں کرتی ہے اور اس کو خیراور صلاح کی خوش خبری سناتی ہے ۔دلیل ہے کہ دنیا میں بہت نیکی کرے گا اور وفات کے بعد لوگ اس کو نیکی سے یاد کریں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ زمین اس کے لئے فراخ اور کشادہ ہو گئی ہے تو اس کی درازی عمر اور فراخی عیش پر دلیل ہے ۔اور اگر دیکھے کہ زمین کی پیمائش کرتا ہے ۔دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا ۔ حضرت اسماعیل اشعت ؒ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ زمین کو کاشت کرتا ہے اور جو تتا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے شغل میں مشغول ہو گا اور عورت کی طرف سے نفع پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی زمین کو آباد کرتا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کا کام نیک اور آباد ہو گا ۔ اور اگر زمین کو خراب دیکھے تو اس کی تاویل اس کے خلاف ہے اور اسکا کسی کے ساتھ جھگڑا ہو گا ۔ اور اگر اپنے آپ کو زمین میں بویا ہوا دیکھے دلیل ہے کہ اس کی کسی کے ساتھ شراکت ہو گیا یا کسی عورت سے نکاح کرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ پانی آیا اور زمین کو غرق کیااور زراعت کو تباہ کیا ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے رنج پائے گا ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں زمین کو دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔(۱)عورت (۲)دنیا(۳)مال(۴) ولایت۔