خواب میں زبان دیکھنا

خواب میں زبان دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ زبان کٹ گئی ہے ۔ اور کسی سے جھگڑے بغیر ناقص ہو گئی ہے اور دلیل ہے کہ وقت اس کی زبان بند ہو گئی ہے ۔ اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی زبان طول اور عرض میں زیادہ ہو گئی ہے ۔دلیل ہے کہ اس کی زبان دلیل کے وقت مقابل پر جاری ہو گی اور بڑھے گی اور مخالف پر فتح پائے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ بغیر لڑائی کے زبان دراز ہو گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ سخن دراز ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔اگر دیکھے کہ اس کی دو زبانیں ہیں ۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کو علم اور دا نش عنایت عطا فر مائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی زبان قصد اّ کاٹ ڈالی تا کہ  کوئی بات نہ کرے ۔ دلیل ہے کہ جھوٹ سے توبہ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی زبان سے خطا جاری ہے ۔دلیل ہے کہ ایسی بات کرے گا کہ جس سے حق تعالیٰ راضی نہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کے منہ میں زبان رکھی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو کسی بات میں قوت اور دلیل ہے ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کی زبان چوستا ہے ۔دلیل ہے کہ اس سے علم اور دانش حاصل کرے گا ۔حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی زبان گونگی ہو گئی ۔تو یہ اس کے دین اور دنیا کے فساد کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی درویش کی زبان کاٹ ڈالی ۔ دلیل ہے کہ درویش کو کچھ دے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی عورت کی زبان کاٹی ہے دلیل ہے کہ اس کو بے ستر کرے گا اور اس کا راز ظاہر کرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کی زبان تالو کو جالگی ہے ۔ دلیل ہے کہ قرض دار ہو گا حضرت دا نیال علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی زبان قوی اور موٹی ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ مخالفت پر غالب آئے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی زبان زخمی ہوئی ہے ۔دلیل ہے کہ کسی پربہتان باندھے گا ۔ یا جھوٹ بولے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی زبان پر بال اگے ہیں ۔ دلیل ہے کہ بات کی وجہ سے بلا میں پڑے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی زبان سوج گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی بات کی وجہ سے اس کو مال ملے گا ۔حضرت اسماعیل اشعت رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ اس کی زبان کی دو شاخیں ہو گئی ہیں ۔ دلیل ہے کہ وہ منافق ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بغیر زبان کے ہے ۔ دلیل ہے کہ تمام کاموں میں عاجز ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی زبان کا سر نہیں ہے اور کٹا ہوا ہے کہ بات نہیں کر سکتا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کا کام وکیل کے ہاتھ سے پر آئے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی زبان خشک ہو گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ تاویل میں بد ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں زبان کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (۱)حکمت(۲)ر یاست(۳)ترجمان (۴)حاجت(۵)وکیل(۶) دوست۔ اور کئی زبانوں میں بات کر نے کا بیان حرف سین میں آئے گا۔