خواب میں زمرد دیکھنا

خواب میں زمرد دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں زمرد فرزند یا برا دریا مال حلال پر دلیل ہے ۔ اگر دیکھے کہ زمرد اس کے پاس ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند آئے گا یا وہ بھائی سے نفع پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس سے زمرد ضائع ہوا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کے فرزند مرے گا یا اس شخص کا مال تلف ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ زمرد خواب میں دیکھنا مذہب اور پاک دین پر دلیل ہے ۔ اور جس قدر زیادتی اور نقصان ز مرد میں ہو گا اس کی تاویل اس کے پاک مذہب کی طرف رجوع کرتی ہے ۔حضرت جابر مغربی ر حمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ خواب میں زمرد کا دیکھنا کوئی نیک بات ہوتی ہے ۔ اما م جعفر صادق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ز مرد خواب میں پانچ وجہ پر ہے ۔ (۱)فرزند (۲)بھائی(۳)مال حلال(۴)کنیز(۵)نیک غلام اور جس قدر زمرد اچھا ہو گا ۔ اسی قدر بیان کی گئیں دلیلیں بہتر ہوں گی ۔