خواب میں زخم دیکھنا

خواب میں زخم دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے جسم پر زخم ہے اور خون کا نشان ظاہر ہے دلیل ہے کہ زخم لگانے والے پر فتح پائے گا اور خیر و منفعت حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے زخم سے خون جاری ہے اور اس کا جسم خون آلود ہو گیا ہے ۔دلیل ہے کہ مال حرام پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا جسم آلودہ نہیں ہے ۔ دلیل ہے کہ زخم لگانے والا اس کو کسی گناہ یا تہمت کے ساتھ متہم کرے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر خو اب میں دیکھے کہ اس کے زخم لگا ہے اور خون آلود ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے مال میں نقصان واقع ہو گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ زخم کا دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ (۱)فتح پانا(۲)خیر و منفعت(۳) مال کا نقصان ۔

0/Post a Comment/Comments