خواب میں کوڑے لگنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو کوڑے لگے ہیں ۔ اس طرح کے مار کا نشان ظاہر ہے ۔ یا اس کو ستون سے باندھ کر اس قدر مارا ہے کہ اس کا خون نکلا ہے ۔ اس کی تاویل بد ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے ۔اگر کوئی خواب میں کوڑوں سے پٹے ۔ دلیل ہے کہ اس کو مال حرام ملے گا ۔ خاص کر اگر دیکھے کہ اس کے جسم سے خون نکلا ہے اور اس کا جسم بھی خون آلود ہو گیا ہے ۔ اور اگر اس کے جسم پر خستگی ظاہر ہو جائے ۔ دلیل ہے کہ اس قدر ہر ایک سے فائدہ پائے گا ۔اور بعض ، تعبیر نے بیان کیا ہے کہ نیا کپڑا پہنے گا ۔
 حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی پشت پو کوڑے لگے ہیں اور خون نکلا ہے دلیل ہے کہ صاحب خواب پر مال حرام پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی پشت پر تازیانے لگے ہیں اور مارنے والے کا پتہ نہیں ہے ۔
دلیل ہے کہ اس کا دین اور دنیا کا شغل نیک ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے کوڑا مارا ہے ۔ اس طرح کہ کوڑا پارہ پارہ ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے اہل خانہ پراگندہ ہوں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے بے شمار تازیانے مارے ہیں ۔دلیل ہے کہ اس کو غم پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے تازیانہ مارا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی بد دین اور منا فق آدمی سے غمگین ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کو توال نے اس کو تازیانہ سے مارا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ اس کو حکومت دے گا اور اس کا کام نیک ہوگا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے ڈھیلے سے مارا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس سے منفعت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ڈھیلا اس کی پشت پر مارا ہے ۔ دلیل ہے کہ کوئی اس کو رسواکرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کے منہ پر تھپڑ مارا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سے بری بات سنے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کو کسی مردے نے مارا ہے ۔ دلیل ہے کہ سفر سے نفع پائے گا ۔ یا گیا ہوا مال واپس ملے گا ۔ اور اگر دیکھے وہ مردہ ہے اور کسی نے اس کو مارا ہے ۔ تو یہ دین کی قوت کی دلیل ہے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں مار کھانا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)نفع(۲)جھگڑا (۳)مشکل کام کاروشن ہونا (۴)سفر(۵)شرف اوربزرگی (۶)مال حرام ۔