خواب میں ٹانگ دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ران اپنے خویشوں کی قوت ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی ران ٹوٹ گئی ہے یا گر پڑی ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنوں سے جدا ہو گا اور دبلا ہو جائے گا اور سفر میں مرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کی ران چیری ہے ۔اس کی بھی یہی تاویل ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ دائیں ران باپ کے خویشوں پر دلیل ہے اوربائیں ران مال کے خویشوں پر دلیل ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی ران باریک ہو گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے خویشوں کا کام کمزور ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کی ران کاٹی گئی ہے دلیل ہے کہ اپنوں سے جدائی تلاش کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ران ٹوٹی ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سردار سے اس کو زلت اور خواری پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ اس کے رانوں کا گوشت گرا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسکے خویشوں کا مال ضائع ہو گا۔حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فر مایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی رانیں رسی سے بندھی ہوئی ہیں ۔ دلیل ہے کہ اپنوں سے جدا نہ ہو گا ۔ اور نکاح کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی ران کا گوشت خود کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اپنوں کا مال کھائے گا ۔