خواب میں تیل دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں روغن دیکھنا مال اور نعمت ہے اور بعض کہتے ہیں کہ وراثت ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس روغن گا ؤ ہے اور اس نے کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور نعمت پائے گا اور لوگو ں میں عزیز ہو گا ۔اور روغن بکری کی بھی تاویل یہی ہے ۔ لیکن روغن گا ؤ روغن دنبہ سے بہتر ہے اور روغن بادام اور روغن کنجد مال اور نعمت ہے اور دوسرے قیمتی روغن ۔ جیسے روغن بلسان ، روغن نبفشہ، روغن زیتون ، دلیل ہے کہ سب دیہاتی مرد سے منفعت ہیں ۔اور روغن زیتون عرب سے منفعت ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کا تمام جسم روغن سے آلودہ ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ بیمار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سر پر روغن ملا ہے ۔ تو آرائش پر دلیل ہے ۔اور اگر دیکھے کہ خوشبردار روغن ہے ۔ جیسے بنفشہ اور چنبیلی کا روغن تو دنیا کی آرائش پر دلیل ہے ۔ اور سب روغن جب خوشبودار ہوں تو بہتری پر دلیل ہیں اور بدبودار بدی پر دلیل ہیں ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں روغن زیتون مال اور نعمت ہے ۔اور اگر خواب میں دیکھے کہ ایک مرد دوسرے مرد کے سر پر تیل ملتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس شخص کے ساتھ وہ مکراور حیلہ کرے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اپنے آپ کو روغن ملنا آرائش کی دلیل ہے ۔ لیکن ساتھ ہی اندوہ اور غم بھی ہے ۔اور اگر دیکھے کہ روغن سے سینے کو چکنا کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ جھوٹی قسم کھائے گا ۔ حضرت اسماعیل اشعت رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ تمام روغن تاویل میں برے ہیں ۔ لیکن روغن زیتون کا کھانا مال کی دلیل ہے اور ملنا غم و اندوہ کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا کپڑا روغن سے آلودہ ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ غم ناک ہو گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ عمدہ روغن خواب میں چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)خوبصو