خواب میں آنت دیکھنا

خواب میں آنت دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ آنت لی ہے اور کھائی ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے خویشوں سے منفعت دیکھے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے اند سے آنتیں ظاہر ہوئی ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کے خویشوں میں سے کوئی لڑکا سردار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کی آنت کھائی ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر کسی کا مال کھائے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آنتوں کا ظاہر ہونا رکھے ہوئے مال کا ظاہر ہونا ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے آنتیں نکلی ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزندوں پر موت آئے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کی آنے نکالی ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر کسی کا چھپایا ہوا مال پائے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں آنت کا دیکھنا چھ وجہ پرہے ۔ (۱)مال حرام(۲)نا خوش باتیں(۳)گالی(۴)فرزند(۵)زندگانی(۶)اپنا کام کرنا۔