خواب میں شیطان دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ دیو خواب میں بڑا دشمن اور مکار اور فریبی شخص ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ د یو اس کو وسوسے ڈالتا ہے ۔دلیل ہے کہ نالائق باتوں سے توبہ کرے۔ تاکہ دشمن اس سے کامیاب نہ ہوسکے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ان الذین اتقوا اذا مسھم طائف من الشیطان تزکر وا فاذاھم مبصرون(تحقیق جو لوگ پر ہیزگار ہیں ، جب ان کو شیطانی گروہ چھیڑ چھاڑ کرتا ہے ۔تو وہ نصیحت قبول کرتے ہیں اور وہ بصارت پر ہوتے ہیں ، اور اگر دیکھے کہ شیطان کے ساتھ لڑا ہے اور مغلوب کر لیا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کا دین درست ہو گا ۔ اور اگر اس کے خلاف ہے تو ضعف دین کی دلیل ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی ؒ نے فرمایا ہے ۔کہ اگر شیطان کو خواب میں خوش دیکھے۔دلیل ہے کہ صاحب خواب حرص اور شہوت میں مشغول ہو گا ۔ اور اگر شیطان کو غم ناک دیکھے ۔دلیل ہے کہ عبادت اور دین کی درستی میں مشغول ہوگا ۔ اور اگر دیکھے کہ شیطان نے اس کے جسم سے کپڑا اتارا ہے ۔ اگر صاحب خواب حاکم ہے تو حکومت سے معزول ہو گا ۔ اور اگر یہ خواب کوئی دیہاتی دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا ۔حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ کہ اگر دیکھے کہ دیو اس کے پیچھے چڑھا ہے ۔ دلیل ہے کہ دیو اس پر فتح پائے گا اور اگر دیکھے کہ وہ دیو کے ہاتھ میں قیدہوا ہے اور اس کو لے گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ رسوائی میں مشہور ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ شیطان کے ساتھ ملاقات کی ہے ۔ دلیل ہے کہ بہت بڑا گناہ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دیو کے ساتھ بات چیت کی ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن سے ہم صلاح ہو گا ۔ اور حق تعالیٰ ان کی مراد پوری کرے گا ۔ فر مان حق تعالیٰ ہے ۔ انما النجوی من الشیطان لیخزن الذین امنو اولیس بضارھم شیاء الا باذن اللہ(کہ سرگوشی شیطان سے ہے تاکہ اہل ایمان کو غم ناک کرے اور اللہ کے اذن کے سوا ان کو ضرر نہیں دے سکتا ہے) حضرت اسماعیل اشعت ؒ نے فرمایا ہے ۔اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے شیطان کے ساتھ کھانا کھایا اور پانی پیا ہے دلیل ہے کہ بدکار اور فساد کے رستے پر آئے گا اور شیطان کی تابعداری کرے گا ۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے ۔ دلیل ہے کہ خیر و صلاح کے کام پر ہو گا اور دین کی راہ میں قناعت کرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس نے شیطان کو پکڑا ہے یا اس کے پیٹ میں چلا گیا ہے دلیل ہے کہ راہ فساد سے دور ہو گا اور توبہ کر کے عبادت میں مشغول ہو گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں شیطان کو دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)دشمن کو دیکھنا (۲)فساد(۳)شہوت اور مصیب اور خواہش نفس(۴)طاعت ست دور ہونا (۵)اہل خیراور صلاح سے دوری تلاش کرنی(۶) حرام چیزیں ۔