خواب میں زخم دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے جسم پر زخم ہے اور اس میں پیپ جمع ہے ۔ دلیل ہے کہ اس پیپ کے اندازے پر اس کو مال حاصل ہو گا ۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اس کے مال میں کمی ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ پیپ اس کے جسم سے نکلی اور پھر اپنی جگہ پر واپس ہو گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے مال کا نقصان ہو گا اور انجام نیک ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ پیپ چوستا ہے اور کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال حرام کھائے گا ۔ حاصل یہ ہے کہ پیپ کا جسم میں جمع ہونا مال کے جمع ہونے پر دلیل ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کے جسم سے پیپ نکلی ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اس کے مال کا نقصان ہو گا اور پیپ کا جسم میں جمع ہونا مال پر دلیل ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے تمام جسم پر زخم ہیں تو غم واندوہ کی دلیل ہے ۔