حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دف بجانا امر معروف کرنے کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ دف بجاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی کی اصلاح کرے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی دیکھے کہ استادانہ طور پر دف بجانے والا ہے ۔دلیل ہے کہ بدکردار عورت کرے گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دف کی آواز سننا خوشی ہے ۔ اور اگر کنیز یا کسی عورت سے سنے تو بہتر ہے ۔ اور اگر کسی مرد سے سنے تو دولت اور بندگی پائے گا ۔ اور اگر کسی جوان سے سنے تو کاموں کے ظاہر ہونے کی دلیل ہے ۔