حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں زہر کھانا مال حرام یا خون باطل اور ناحق ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ زہر کھانے سے اس کا جسم سوج گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال حرام حاصل کرے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کا جسم زہر آلود ہے دلیل ہے کہ جس جام میں سخت حریص ہو گا ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ بات کہے گا ۔ اور آگے بڑھے گا ۔ اگر دیکھے کہ اس کے جسم و زہر سے تکلیف ہوئی ہے یا سوج گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے مطابق اس کو غم و اندوہ پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ زہر کھائی ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی پر غصہ کھائے گا ۔