ایک قسم کا پھوڑا ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ السلام نے فرمایا ہے۔اگر خوا ب میں دیکھے کہ اس کے دنبل ہے ۔ دلیل ہے کہ دنبل کے اندازے پر اس کا مال زیادہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا دنبل پھٹا ہے اور خون نکلا ہے دلیل ہے کہ اسی قدر اس کا مال تلف ہو گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ دنبل سے خون اور پیپ نکلتی ہے اور وہ اس کو چوستا ہے دلیل ہے کہ اسی قدر مال حرام پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے دنبل پر دوا لگائی ہے اور کپڑے کو خون سے دھویا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ حرام سے توبہ کرے گا ۔