خواب میں دل دیکھنا
دل جسم کے شہر کا بادشاہ ہے اور جسم اس کے فرمان سے قائم ہے اور ظاہر اور باطن میں دل عقل کا خزانہ ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دل کو دیکھنا پہنچے ہوئے مال کو جمع کرنا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ دل اس کے جسم سے باہر ہے تو صلاح اور نیکی کی دلیل ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ حتی انا فزع عن قلوبھم قا لو ما ذا قال ربکم قالو الحق(یہاں تک کہ جب ان کے دل گھبرائیں گے ۔ تو وہ کہیں گے کہ تمہارے رب نے کیا فرمایا وہ کہیں گے کہ حق فرمایا ہے ) اور اگر دیکھے کہ اس کا دل تنگ ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس پر کام تنگ ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا دل خوش ہے ۔ دلیل ہے کہ اس پر کام کشادہ ہونگے ۔اور اگر دل کو بندھا ہوا دیکھے ۔ دلیل ہے کی گناہ سے توبہ کرنی چاہئے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ افلا یتد برون لقران امر علی قلوب اقفا لھا(وہ کیوں قرآن کو نہیں سمجھتے ہیں یا ان کے دلوں پر قفل لگے ہوئے ہیں ) اگر دل کو ہاتھ پر رکھا ہوا دیکھے ۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دل کو دونوں ہاتھوں سے پکڑا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے کام پورے ہوں گے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کا دل درد کرتا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کا مال زیادہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دل کی آنکھیں کھلی ہیں ۔ دلیل ہے کہ دو نوں جہان کے کام پر حریص اور راغب ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دل سے خون نکلتا ہے ۔ دلیل ہے کہ نہ کردنی کام سے توبہ کرے گا ۔ اور خدا کی طرف رجوع کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دل سے صفرا نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دل کو زخم پہنچا ہے ۔ دلیل ہے کہ بے غم ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دل سے موتی نکلا ہے اور منہ سے موتی اس موتی کو گرایا ہے ۔ دلیل ہے کہ کافر ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ موتی کو زمین سے اٹھایا اور کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ پھر مسلمان ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دل سے موتی نکلا اور اس کے گرد مردادید بندھا ہوا تھا اور مروادید زمین پر گرا اور موتی کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ پانچ نمازوں کو ترک کرے گا
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کا دل پارہ پارہ ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے دل کو محال حرصوں میں لگائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا دل روشن اور منور تھا ۔ تو یہ صلاح دین کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا دل تاریک ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دل کا دیکھنا دس وجہ پر ہے(۱)مال(۲)ریاست(۳)فرزند(۴)بہادری(۵)جواںمردی(۶)حرص(۷)قوت(۸)مدد(۹)شہتوت(۱۰ )اپنے احوال کو پوشیدہ رکھنا