خواب میں ڈھول بجانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ڈھول بجانا بے ہودہ کام ۔ بری خبر اور جھوٹ اور ظاہر کام اور روشن ہے اور ان سب کی تاویل یہ ہے کہ ڈھول بجانے والا بد ہے۔ اور اگر دیکھے کہ ڈھول کے ساتھ بانسری بجاتے ہیں اور ناچتے ہیں ۔ تم غم و اندوہ پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ صرف ڈھول بجاتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ باطل کلام ہو گی ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ڈھول بجانا مختلف خبریں اور بے فائدہ باتیں ہیں ۔