در خت نے بدخو اور سخن چین آدمی پر دلیل ہےاور جو درخت میوہ دار ہے ۔ اس کے میوے کے قیاس پر اس کی تاویل ہے ۔ اگر دیکھے کہ میوہ دار درخت سی میوے کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس میوے کی قدر و قیمت پر مال اور نعمت پائے گا ۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ کے اندر اپنے گھر میں درخت دیکھنا عورت ہے ۔ اور جو درخت کہ بادشاہ کے گھر میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کا خدمت گارہو گا۔ اور اگر درختوں کو بغیر تنے کے دیکھے جیسے خیا اور خربوزے کا پیڑ ۔ اس کی تاویل کم ہمت لوگ ہیں ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے ۔اگر درخت کی رگیں قوی دیکھے ۔دلیل ہے کہ مال کی زکوۃ ہو گی ۔ ورنہ اس کے خلاف ہے ۔ اور درخت کی چھال روزی پر دلیل ہے کہ درخت کے لیے ہو گی ۔ اور درخت کی شاخیں بردار اور خویش اور فرزند ہیں ۔ اور اگر درخت پر بہت سے پتے دیکھے ۔ دلیل ہے کہ صاحب درخت خوش طبع ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ درخت پر تھوڑا پھل ہے ۔اس کی تاویل اول کے خلاف ہے اور درخت کا میوہ اس کے مالک کی دلیل ہے کہ پرہیز گار اور دین دار ہے اور اگر دیکھے کہ درخت کاٹا اور گرا دیا ہے تو صاحب در خت کی موت پر دلیل ہے ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ درخت خوشبودار ہے اور اس کا میوہ مزے دار ہے تو مصلح اور پاک دین پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ درخت بے مزہ اور میوہ خار دار ہے ۔تو یہ مفسد اور بد دیانت آدمی پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں یا دوسروں کے گھر میں چھوٹا سا درخت ہے ۔ دلیل ہے کہ اس گھر میں مصیبت پڑے گی اور اگر دیکھے کہ اپنے گھر میں بیج بو یا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے تخم کے اندازے پر کوئی چیز اس کو پہنچے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی بیگانے کی زمین پر درخت لگایا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی بیگانے آدمی سے اس کی صحبت ہو گی اور شرف اور بزرگی پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے گھر میں درخت لگایا ہے ۔ دلیل ہے کہ داماد کولائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ درخت کی چوٹی پر چڑھا ہے دلیل ہے کہ اس کا کام بڑا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ درختوں کے پتے جمع کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر درہم جمع کریگا ۔ اور اگر دیکھے کہ درختوں سے میوہ حاصل کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی نسل اور فرزند زیادہ ہوں گے ۔ اور اگر بہت سے درخت میوے دار دیکھے اور جانے کہ اسکی ملک ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی اور فتح اور بزرگی پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ درخت کو کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا یا عز یزوں میں سے مرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خزاں کے موسم میں کسی نامعلوم باغ میں ہے اور دیکھتا ہے کہ درختوں کے پتے جھڑتے ہیں ۔ تو غم و اندوہ کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ درخت اس سے باتیں کرتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس سے لوگ اس سے متعجب رہیں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ درخت کو کسی جگہ سے اکھاڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا یا وہاں سے کہ جہاں درخت اکھاڑا ہے کوئی مرے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر درخت کٹے ہوئے یا خشک دیکھے ۔دلیل ہے کہ لوگ بد دین ہوں گے ۔ اور جو درخت کہ اچھا دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کا دین اچھا ہے ۔ اور جس قدر درخت میں نقصان دیکھے تو اس کے نقصان پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ درخت کے سائے میں بیٹھا ہے یا سویا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ ایسے مرد کے سائے میں جائے گا ، جو اس درخت سے منسوب ہے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ درخت خواب میں دس وجہ پر ہے ۔ (۱)بادشاہ (۲)عورت (۳)سوداگر(۴)مرد میدان (۵)عالم (۶)ایمان دار (۷)کافر (۸)مددگار (۹)جھگڑا(۱۰)شبہ کا مال ۔