خواب میں دعا کرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دعا کرنا مراد کا پورا ہونا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے لیے دعا مانگی اور بخشش چاہی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا خاتمہ اور کام خیرسے ہو گا اور مراد پوری ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی مصلح کے لیے دعا کی ہے ۔ دلیل ہے کہ ظلم اور فساد کی طرف مائل نہ ہو گا ۔ اور امر معروف بجالائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خلقت کے لیے دعا کرتا ہے ۔دلیل ہے کہ خلقت کے لیے خیرخواہ ہو گا اور اس کی مراد پوری ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ خاص دعا مانگی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند پیدا ہو گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ اذ نادی ربہ ناء خفیا ً (جب اپنے رب کو نہایت پوشدگی سے پکارا) حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ تاریکی میں دعا مانگی ہے ، اگر مصلح اور پارسا ہے ۔ تو حق تعالیٰ اس کو بخشے گا اور اس کی مراد پوری ہو گی ۔ اور اگر دیکھنے والا مفسد ہے تو توبہ کرے گا ۔ اور اگر کافر ہے تو اسلام لائے گا.