خواب میں تکلا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں تکلا لڑکی پر دلیل ہے ۔ اگر کوئی مرد دیکھے کہ اس نے تکلا لیا ہے اور اس میں دو پھرکیاں ہیں ۔ دلیل ہے کہ لڑکی کا نکاح کیا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا تکلا ٹوٹ گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی لڑکی یاہمشیرہ دنیا سے رحلت کرے گی ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں تکلا مرد مسافر ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس تکلا ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ مسافر آدم کا نکاح کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے چرخے کے تکلے سے پھر کی گر گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اسکی عزت کی محبت پنے خاوند سے منقطع ہو جائے گی ۔ حضرت جابر مغربی ؒ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ تکلا سیدھا کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ غم ناک ہو گا ۔ اور اگر یہی خواب عورت دیکھے۔ دلیل ہے کہ بے غم ہو گی ۔ اور یہ بھی کہتے ہیں کہ تکلا دلالہ عورت ہے ۔