حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس دوات ہے ۔ یا کسی نے اس کو دی ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے خویشوں میں سے کسی کے ساتھ جھگڑا کرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ دوات سے لکھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس سے بدی کفایت کو پہنچے گی ۔اور اگر دیکھے کہ دوات ٹوٹی ہے یا چوری ہوئی ہے یا ضائع ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ بیوہ عورت نفرت سے کرے گا ۔ اور اگر دیکھے قلم کے ساتھ دواتمیں سیاہی ڈالتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند پیدا ہو گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ سنہری دوات ہے ۔ دلیل ہے کہ فکر مند ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ چاندی کی دوات ہے ۔ دلیل ہے کہ عورت کرے گا یا کنیز خریدے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی دوات پیتل کی ہے ۔ دلیل ہے کہ نفع پائے گا ۔ اور اگر لوہے کی دوات دیکھے ۔ دلیل ہے کہ کارو بار میں طاقت پائے گا اور اگر تانبے کی دوات دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کو کچھ تھوڑی چیز ملے گی ۔