حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔اگر دیکھے کہ اپنے شہر میں گیا ہے اور معلوم نہیں کہ کہاں گیا ہے ؟ دلیل ہے کہ بے چارہ اور حیران ہو گا ۔اور اگر اس کے ساتھ عورت اور فرزند بھی ہیں ۔ دلیل ہے کہ سب حیران اور پریشان ہوں گے ۔اور اگر دیکھے کہ اونٹ کی طرح چلتا ہے ۔دلیل ہے کہ دنیا میں سعادت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ درندے کی طرح چلتا ہے تو اس کی تاویل بد ہے ۔اور اگر دیکھے کہ بچھو کی طح چلتا ہے ۔ تو بھی یہی تاویل ہے ۔
اور اگر شکاری پرند وں کی طرح دیکھے ۔تو خیر اور نیکی پر دلیل ہے ۔ اور اگر ایسا چلے کہ تاریکی سے روشنی کی طرف گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ راہ باطل سے راہ حق پر آئے گا ۔ اور اگر اجاڑ سے آبادی کی طرف جائے ۔ دلیل ہے کہ تنگی سے فراخی میں آئے گا ۔اور اگر آبادی سے و یرانے کی طرف جائے ۔ تو اول کے خلاف ہے ۔ اور اگر بری جگہ جائے تو تاویل بد ہے اور اگر نیک جگہ جائے تو خیراور نیکی پر دلیل ہے ۔