ضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ تیتر خواب میں خوبصورت عورت ہے مگر بد مہر ہے جو خا وند کے ساتھ موافقت نہیں کرتی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ تیتر پکڑا ہے ۔ یا کسی نے اس کو دیا ہے دلیل ہے کہ اس قسم کی عورت کرے گا اور اگر دیکھے کہ تیتر کا گوشت کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی مقدار پر عورت کا مال لے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے تیتر ہیں اور جانتا ہے کہ اس کی ملک ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس قدر عورتیں اور کنیزیں حاصل ہوں گی ۔ اور اگر دیکھے کہ تیتر اس کے ہاتھ سے اڑا ہے ۔دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا ۔