خواب مین درویشی کرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں درویشی تونگری سے بہتر ہے ۔ خاص کر اگر راہ دین اور صلاح میں ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ درویش ہو گیا ہے تو دین پر صلاح ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ تونگر ہو گیا ہے ۔ تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر اس نے درویش مسلمان کو خیرات دی ہے ۔ دلیل ہے کہ غم اور رنج سے نجات پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ لوگوں کے دروازوں پر روٹی مانگتے پھرتا ہے ۔دلیل ہے کہ اس شخص کو خیرو منفعت پہنچے گی ۔