دوشاب ، انگور یا چھوہارے کا رس حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دو شاب تھوڑا مال اور نعمت ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ دوشاب پیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دوشاب بناتا ہے ۔
دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس سے خیر و منفعت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے منہ میں دوشاب ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سے اچھی بات سنے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ سفید اور پاکیسہ دوشاب پیا ہے دلیل ہے کہ اس کے گھر خوبصورت فرزند پیدا ہو گا ۔