حضرت دا نیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ گدھا خواب میں نصیب اور بزرگی ہے ۔ اور گدھے کی نیکی اور بدی صاحب خواب پر رجوع کرتی ہے ۔ اگر دیکھے کہ گدھا اس کی ملکیت ہواہے۔ یا اس کے قبضہ میں آیا ہے اور اس سے گدھے کو پکڑکر باندھا لیا ہے ۔ دلیل ہے کہ خیر کا دروزہ اس پر کھلے گا اور غم سے نجات پائے گا ۔ اور اگر بہت سے گدھے دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کی نعمت اور مال زیادہ ہو گا ۔اور بہترین گدھے کی خواب کا یہ ہے کہ گدھا اس کا تابعدار ہو.
حضرت ابن سیرین ر حمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ سیاہ گدھے پر بیٹھا ہے ۔ دلیل ہے کہ بزرگی اور سرداری پائے گا اور عزت و مرتبے کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ سبز گدھے پر بیٹھا ہے ۔ د لیل ہے کہ عابد اور زا د ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سرخ گدھے پر بیٹھا ہے ۔ دلیل ہے کہ عیش اور عشرت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ زرد گدھے پر بیٹھا ہے دلیل ہے کہ بیمار ہو گا ۔ اور حاملہ گد ھی پر بیٹھا ہے دلیل ہے کہ خیر اور خوشی ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ گدھے کا گوشت کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ تجارت سے مال حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ گدھے کو ذبح کیا ہے اور اس کا گو شت کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنا مال جمع کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے بیٹھے سے گدھا مر گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب جلدی مرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے گدھے سے گرا ہے ۔ دلیل ہے کہ درویش اور تنگ عیش ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ گدھے سے جو اس کی ملکیت نہ تھا گرا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سے ضرر اور نقصان پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ وہ گدھے سے نیچے اترا ہے اور دوسرا شخص بیٹھا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنا مال خرچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کام کے لئے گدھے سے نیچے اترا ہے ۔ دلیل ہے کہ جس کام اور رجاحت کا طالب ہے وہ جلدی پورا ہو جائے گی ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ا گر دیکھے کہ گدھے کو شیر کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور جلدی شفاء پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ گدھا خریدا ہے اور اس کی قیمت نہیں دی ہے ۔ دلیل ہے کہ ایک بات کے باعث جو کسی بزرگ کو کہی ہو گی راحت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے گدھے کی ایک آنکھ ہے یا ایک آنکھ کمزور ہے ۔ دلیل ہے کہ مشکل سے معیشت طلب کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس گدھا ہے اور اس کی دونوں آنکھیں نہیں ہیں ۔ دلیل ہے کہ جو مال اس کے پاس ہے ضائع ہو گا ۔ اور اگ دیکھے کہ گدھے کہ دست و پا بہت ہیں اور گدھا دراز ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے بہت لوگ تابعدار ہو نگے۔ اور اگر دیکھے کہ گدھا مر گیا ہے ار وہ دوسرے گدھے پر بیٹھ گیا ہے یا پاس کا گدھا بیچا ہے اور دوسرا کریدا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی معیشت ایک حال سے دوسرے حال کی طرف پھرے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گدھا استرا ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی معیشت بادشاہ سے ہو گی ۔لیکن ظلم سے ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ گدھا بکری ہو گیا ہے دلیل ہے کہ مال حالا پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گدھا پرندہ ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا روز گار ایسے کام سے ہو گا کہ جو اس پرندے کی طرف منسوب ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گدھا چور لے گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت فساد کی شہرت پائے گی ۔ اور اس کا نتیجہ اس سے جدائی ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گدھا قوی اور زور والا ہے ۔ دلیل ہے کہ دنیا کی کار اور کمائی اس پر آسان ہو گی ۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے دلیل ہے کہ دنیا کا کاروبار اس پر تنگ ہو گا اور تکلیف سے ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ گدھے پر بوجھ لادا ہوا ہے ۔ اور وہ اس کے اوپر بیٹھا ہے ۔ دلیل ہے کہ تونگر ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ گدھے سے جماع کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنی مرادیں پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ گدھے کو پشت پر لیا ہے اور پانی میں سے نکالا ہے ۔ تو یہ قوت حال بزرگی بخت اور اقبال کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ گدھا ہینگا ہے۔ دلیل ہے کہ یہ نیک نہیں ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ ان انکر الا صوات لصو ت الحمیر(تمام آوازوں سے کرخت آواز گدھے کی ہے)
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ گدھے پت بیٹھا ہے اور اس گدھے نے اس کو نیچے سے آواز کی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا عیال بدخو ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا گدھا دوسرے گدھے سے بدا ہے اور اس سے برا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا حال برا ہو جائے گا ۔ اور اگر پہلے گدھے سے بہتر ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کاحال نیک ہو گا اور مال بڑھے گا ۔ اوراگر دیکھے کہ اپنا گدھا گھوڑے یا استر سے بدلا ہے دلیل ہے کہ بادشاہ سے مال اور منفعت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ درندے کے ساتھ بدلا ہے ۔
دلیل ہے کہ ظالم بادشاہ سے اس کو کچھ ملے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا گدھا پرندے سے بدل کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ پرندے کی قدرو قیمت کے مطابق اس کو کچھ ملے گا.
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں گدھے کو دیکھنا دس وجہ پر ہے. (۱)نصیب(۲)دولت(۳)حکومت(۴)ریاست(۵)مال(۶)عورتیاکنیز (۷)شادی(۸)اقبال(۹)سرداری(۱۰)مرتبہ۔ اور خواب میں گدھے کے رکھوالے کو دیکھنا صاحب ولایت اور تدبیر ہے ۔ اور کاموں کو سنوار نے والا اور معیشت کو تیار رکھنے والا ہے ۔