طبل کا میں دیکھنا برا ہے ۔ اور جھوٹی بات اورظاہر کام اور روشن ہے اور یہ سب اس کے بجانے والے کی دلیل ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ کہا گر کوئی دیکھے کہ طبلے کے ساتھ ناچتا اور رقص (رقص کرتا ہے:ناچتا ہے)کرتا ہے تو غم و اندوہ اور مصیبت پر دلیل ہے ۔ اوراگر دیکھے کہ صرف بجاتا ہے کہ کار بطل(کار باطل : بے ہودہ کام)اور بیہودہ بات کہے گاکہ جس کے باعث (باعث:سبب)مشہور ہو جائے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ میں طبلہ اچھی آواز اور بے ہودہ ہے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہیکہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ طبلہ بجاتا ہے تو دلیل ہے کہ بے ہودہ کام کرے گا کہ جس کی کچھ اصل نہ ہوگی اور لوگوں کے ساتھ جھوٹا وعدہ کرے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں طبلہ بجاتا ایسا کام ہے کہ نادانی کے ساتھ کیا ہوتا ہے اور آخر کار اس کا ظاہر ہوتا ہے کہ باطل ہے اور میں طبلہ بجانے والا شیریں اور آراستہ جھوٹ کہتا ہے اور باطن میں غیبت کرنے والا اور بری بات کہنے والا ہے