حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بیمار ہے تو دلیل ہے کہ اس کے دین میں فساد ہے اور لوگوں سے نفاق کی بات کرے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اسی سال میں مرے گا۔ اوراگر دیکھے کہ بیماری سے تندرست ہوا ہے اورگھر میں نہیں ہے اور کسی سے بات نہیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اسکی بیماری دراز ہوگی او ر اسی کے خطر ے سے مرے گا اور اگر دیکھے کہ لوگوں میں بیٹھا ہے اور باتیں کر تا ہے تو دلیل ہے کہ جلدی بیماری سے صحت اورتندرسی حاصل کرے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ وہ بیماری کے باعث بر ہنہ ہے تو دلیل ہے کہ وہ جلدی مرے گا اوراہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ میں بیماری فسق و فجور کی دلیل ہے اور اس کو غم و اندوہ سلطان کی طرف سے یا عیال کی طرف سے پہنچے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں دیکھے کہ بیمار ہے اوربیماری کے باعث روتا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ غم سے امن میں ہو گا۔ اوراگر بیماری پر صابر اور راضی اورشاکر ہے تو اس کی تاویل نیک اور صحت پر ہے ۔ اوراگر دیکھے کہ بیمار اوربرہنہ ہے تو اس کی موت قریب آگئی ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ لقد جئتمو نافرادی کما خلقنا کم۔(تم ہمارے پاس ایک ہوکر آؤ گے جیسے ہم نے تم کو پہلی بار پیدا کیا تھا)