حضرت محمد بن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ بادشاہوں کے لئے میں تاج دیکھنا ملک اور ولایت ہے اور عورتوں کے لئے شہر ہے اور عام لوگوں کے لئے نیک حال ہے۔ اگر خو اب میں دیکھے کہ اس کے سر پر سنہری اور جڑاؤ تاج ہے۔ تو دلیل ہے کہ بڑی عظمت اورع بلند مرتبہ پائے گا لیکن دین اور راہ شریعت میں کمزور ہوگا۔اور اگر یہی کوئی عورت دیکھے تودلیل ہے کہ اس کا شو ہر دنیا کے کاموں میں صاحب حشمت و جاہ ہوگا۔ ہے کہ اگر کوئی خو اب میں دیکھے کہ بادشاہ نے کسی کے سر پر تاج رکھا ہے تودلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے بز رگی اور مراد حاصل ہو گی۔ اوراگردیکھے کہ بادشاہ نے اسے تاج دیا ہے اور اس نے سر پر رکھا ہے تو دلیل ہے کہ ما لد ار خوبصو رت عورت کر ے گا۔ اوراس سے دلی مراد اور انصاف پائے گا۔ اور اگر کوئی شخص دیکھے کہ تاج اس کے سرسے گر ا اور ٹوٹ گیا ہے تودلیل ہے کہ وہ اپنی عورت کو طلا ق دے دے گا۔ اوراگر کو ئی دیکھے کہ تاج اس کے سر سے اٹھا یا گیا ہے تودلیل ہے کہ اس کی عورت اس سے جداہوگی اور اگر دیکھے کہ تاج اس کے سر سے گر کر شکستہ ہوگیا ہے تودلیل ہے اس کی عورت مرے گی۔ یا اس کے اہل خانہ میں سے کو ئی مر ے گااور دنیا سے رحلت کرے گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ اگر بے شو ہر عورت دیکھے کے اس کے سرپر تاج ہے تو دلیل ہے کہ شوہر کر ے گا ۔ اوراگر شو ہر والی دیکھے تودلیل ہے کہ عورتوں پر سردار ہوگی۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس کے سر سے تاج اتار لیا ہے کہ اس کا شو ہر عورت کرے گایا اسے طلا ق دے گا۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ بادشاہ کے سر پر موتیوں سے جڑا ؤ تاج ہے تودلیل ہے عزت اور مرتبہ حاصل کرے گااورحر مت بڑھے گی