حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ پل میں بادشاہ یا کوئی بڑا آدمی ہے کہ جس کی وجہ سے لوگ مراد کو پہنچے ہیں ۔
حضر ت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ پل کی تاویل میں نیک ہے۔ اگر دیکھے کہ میں پل پر سے گزرا ہے تودلیل ہے کہ اس کا بادشاہ سے عزت اور مرتبہ حاصل ہوگا اوراس سے منفعت دیکھے گا۔ اوراگردیکھے کہ بنیاد پل پر رکھی ہے اورعمارت بنائی ہے تودلیل ہے کہ ولایت اور بادشاہ پائے گا۔ اورا س کے پاس بہت سامال جمع ہوگا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔والقنا طیرالمقنطرۃمن الذھب(اور سونے کے ڈھیر جوڑے ہوئے )
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں پل چار وجہ پر ہے ۔
اول ، مرد ہے کہ سب کہ کام آتا ہے اور سب کی حاجتیں پوری کرتاہے۔ دوم، بادشاہ۔ سوم، نیکی اور مطلب پانا۔ چہارم، بہت سامال حاصل کرنا ۔ اوراگردیکھے کہ پل خراب ہوا اورگرا توبادشاہ کی حالت اور اس کے ملک کے تباہ برباد ہونے کی دلیل ہے ۔