حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ پیمانہ میں ایلچی ہے ۔ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ اس کے پاس پیمانہ ہے یا اس کو کسی نے پیمانہ دیا ہے تواس سے دلیل ہے کہ راستی اور انصاف کرے گا۔ اوراگر کوئی شخص میں دیکھے کہ پیمانہ سے کچھ ناپتا ہے اگراہل علم ہے تو قاضی ہونے کی دلیل ہے. وراگر اہل علم سے نہیں ہے تو دلیل ہے کہ انصاف کے لئے قاضی کا محتاج ہوگا۔ اوردوسر ے قول کے مطابق میں پیمانہ راست گو(راست گو: سچ بو لنے والا ) منصف(منصف :انصاف کرنے والا) مرد ہے ،جو لوگوں کا انصاف کرتا ہے۔