خواب میں پیشانی (ماتھا) دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں پیشانی آدمی کی عزت اور مرتبہ ہے ۔کیو نکہ خدا تعالیٰ کے لئے سجدے کی جگہ ہے۔ اور بعض کہتے ہیں کہ پیشانی کا دیکھنا فرزند پر دلیل ہے کہ اس کے اہل خانہ میں سے تونگر ہوگا۔ اوراگرکوئی شخص میں دیکھے کہ اس کی پیشانی پر نشان ہے تو دلیل ہے کہ صاحب دینداری اور پرہیز گاری میں مشہور ہو گا۔ اوراگرکوئی شخص خواب میں دیکھے کہ کسی نے اس کی پیشانی پر مارا ہے اورخون جاری ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عزت اور مرتبہ زیادہ ہو گا۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کی پیشانی اور تنگ ہوگئی ہے تو اس کی تاویل پہلے کے خلاف ہے ۔ اوراگر کوئی شخص میں دیکھے کہ اس کی پیشانی اپنے حال سے پھر گئی ہے ۔ تو اس سے دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کی پیشانی پر بال اگے ہیں تو اس سے دلیل ہے کہ وہ قرضدار ہو گا۔ او ر اگر دیکھے کہ وہ بال سرخ یا سفید ہیں تو دلیل ہے کہ وہ قرض عیال کے باعث ہو گا۔ اوراگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کی پیشانی پر ورم ہے تو یہ مال زیادہ ہونے کی دلیل ہے ۔ اوراگر کوئی دیکھے کہ اس کی پیشانی میں سے سانپ یا بچھو یا کوئی اور چیز نکلی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر رنج اور دکھ دشمنوں سے پہنچے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کی پیشانی پر ایک آنکھ ہے تودلیل ہے کہ اپنی خانہ آبادی کے کام پر غو ر رکھتا ہے ۔ اوراگر دیکھے کہ پیشانی پر بہت سی آنکھیں ہیں تو یہی دلیل ہے کہ اپنی مصلحت کے کاموں میں خوب غور کرتا ہے ۔ اوراگر دیکھے کہ اس کی پیشانی پر سبز خط لکھا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں عالم اور پرہیز گار لڑکا آئے گا۔ اوراگر دیکھے کہ اس کی پیشانی پر آیت رحمت لکھی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عاقبت محمود ہوگی اوراس کی موت شہادت پر ہو گی۔ اوراگر دیکھے کہ اس کی پیشانی پر آیت عذا ب لکھی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عاقبت محمودنہ ہوگی اوراس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ پیشانی کا میں دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ اول، مرتبہ و عزت۔دوم، عظمت و بزرگی۔ سوم، فرزند تونگر۔ چہارم، معیشت ۔ پنجم، ریاست ۔ ششم ، جو دوبخشش۔