زلابیہ ایل قسم کی مٹھائی ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں جلیبی بے اند ازہ کوشش اور بہت مال اور خوشی پر دلیل ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس جلیبی ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اس کو ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے تھوڑا سا حلوہ دیا ہے ۔ یا اس کے منہ میں رکھا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سے خوشی کی بات سنے گا حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ جلیبی بغیر زعفران کے کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال پائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ زعفران والا جلیبی کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا ۔