حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں فیروزہ دیکھنا فتح اور قوت اور مراد حاصل ہونے کی دلیل ہے اور اگر کوئی شخص دیکھے کہ اس سے فیروزہ ضائع ہو گیا ہے تودلیل ہے کہ اس کی مراد پوری نہ ہو گی۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ اسکے پاس بہت سے فیروزے ہیں تو اس سے دلیل ہے کہ اسی قدر مال حاصل کرے گا اور شرف اور بزگی پائے گا۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ میں پیر وزے کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ اول ، ظفر اور نصرت ۔ دوم ، حاجت روائی ، سوم ، قوت ۔ چہارم ، ملک و ولایت۔