حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خوشبو اوربدبو تاویل میں نیکی اورمدح اور برائی اور نالائق بات ہے اگر میں دیکھے کہ خوشبو سونگھی ہے تو دلیل ہیکہ اس کی تعریف کریں گے۔اور اگر میں بہت سی خوشبو سونگھے تو موت کی دلیل ہے ۔ کیونکہ مرد کے لئے خوشبو اور حنوط (حنوط :مختلف قسم کی خوشبوئیں ملی ہوئی جو کہ مردے کے لئے تیار کرتے ہیں اسے حنوط کہتے ہیں ) ضروری ہے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی میں دیکھے کہ اس کو خوشبودار کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی تعریف اور ثنا کریں گے۔ اور اس کے خلاف دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی لوگوں میں برائی اور مذمت کریں گے اور اس کی بدنامی پھیلے گی۔