حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ نرسنگا بجاتا ہے اور نجانا نہیں جانتا تھا تو دلیل ہے کہ لوگوں میں اپنا راز ظاہر کرے گا اور اگر دیکھے کہ نرسنگا بجاتا ہے تو دلیل ہے کہ سرداروں میں جھوٹ لولے گا اور اس کی تاکید قسم سے کرے گا اورآخر کار وہ جھوٹ ظاہر ہو گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فر مایا ہے کہ نرسنگا بجانے کی تاویل مردوں کے لئے مصیبت اور عورتوں کے لئے رسوائی ہے اور ان کے بھید وں کا ظاہر ہونا ہے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں نرسنگا ۔ بجانا چار وجہ پر ہے ۔ اول، جھوٹی خبر۔ دوم، بری بات ۔ سوم، راز کا ظاہر ہونا۔ چہارم ،گناہ۔