حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ برص خواب میں مال اور تونگری (تونگری :دولت مندی) ہے ۔ اوراگر دیکھے کہ اس کے جسم پر برص ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور نعمت حاصل کرے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ برص میں وراثت ہے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ برص میں چار وجہ پر ہے ۔ اول، مال ۔ دوم،میراث۔سوم، منفعت ۔چہارم،شغل کا کام ظاہر ہونا۔
حضرت جابر مغربی علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگرکوئی شخص میں دیکھے کہ اس کی صحبت مبروص آدمی کے ساتھ ہوئی ہے ۔ اگر وہ پارسا (پارسا :پر ہیز گار)اورمصلح(مصلح:نیک) ہے تو دلیل ہے کہ اس کو آخرت کا نفع حاصل ہو گا ۔ اوراگر مفسد (مفسد:فسادی)اور بخیل ہے تودلیل ہے کہ اس کو حرم سے نفع پہنچے گا۔