خواب میں نہر دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ بڑی نہر خواب میں بڑا آدمی ہے ۔ اگر دیکھے کہ بڑی نہر میں صاف پانی ہے دلیل ہے کہ بڑے آدمی دیانت دار کو ملے گا اور اس سے خیر و منفعت پائے گا اور اگر دیکھے کہ نہر سے نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ بلا اور غم سے نجات پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بڑی نہر میں گیا ہے اور اسکا پانی گدلا ہے ۔ دلیل ہے کہ بڑے ظالم شخص کو ملے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نہر میں ڈوب گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس سے موت تک نجات پائے گا ۔
 حضرت دانیال علیہ ا لسلام نے فرمایا ہے کہ بڑی نہر وزیر ہے ۔ اگر دیکھے کہ بڑی نہر خچک ہو گئی ہے ۔دلیل ہے کہ وزیر موقوف ہو گا ۔ اور اگر نہر کا پانی زیادہ دیکھے ۔ دلیل ہے کہ وزیر سے بخشش پائے گا ۔ اور اگر تلخ پانی ہے ۔ دلیل ہے کہ رشوت لے گا ۔ اور اگر نہر کا پانی گندا دیکھے ۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا ۔ اور اگر نہر کا پانی سردار اور عمدہ ہے ۔ دلیل ہے کہ وزیر سے انعام پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خون اس نہر میں جاری ہے ۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں بہت خون ریزی ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ نہر کا پانی سفید اور اچھا ہے دلیل ہے کہ عام لوگ وزیر کی تعریف کریں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ نہر کا پانی زمین میں چلا ہے ۔ اور کچھ نہیں رہا ہے ۔ تو عذاب پر دلیل ہے کہ اس ملک پر آئے گا ۔فرمان حق تعالیٰ ہے ۔قل اریتم ان اصبح ماؤ کم غور ا فمن یا تیکم بما معین(ان سے کہ دوکہ اگر تمہارا پانی زمین میں جا گھسے تو تمہیں چشمہ دار پانی کہاں سے ملے گا ) اور اگر دیکھے کہ نہر کے پانی سے اپنے آپ کو دھویا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ اور وزیر کی شرارت سے امن میں رہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ پانی کے نیچے لگایا ہے ۔ دلیل ہے کہ وزیر کے راز سے اطلاع پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا کپڑا دھویا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو اوراس کے اہل بیت کو بادشاہ اور وزیر سے امن میں ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ نہر میں چلتا ہے اور اس کا کپڑا آلودہ ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سودا گر کی طرف سے غم کھائے گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر نہر دجلہ خواب میں دیکھے تو خلیفہ ہو گا ۔ اور اگر جیحوں دیکھے تو خراسان کا بادشاہ ہو گا۔ اوراگر فرات دیکھے تو ملک شام کا بادشاہ ہو گا۔اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ ملک روم کا بادشاہ ہوگا۔ اوراگر نہر نیل کو دیکھے تومصر کا بادشاہ ہو گا۔ اوراگر نہر رود گر کو دیکھے تو آرمینیا کا بادشاہ ہوگا۔اور پانی پینا اور اپنے آپ کو دھونا خیرومنفعت ہے۔ اور اس پانی کے اندازے پر کہ جس قدر پیا ہے اسکو بادشاہ کی طرف سے کچھ ملے گا۔اور اگراپنے آپ کو دودھ کی نہر میں دیکھے دلیل ہے کہ فتنہ میں پڑے گا۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں کا دیکھنا سات وجہ پر ہے۔(۱)حج(۲)بند گی(۳)بادشاہی(۴)تجارت(۵)مال(۶)ر یاست(۷)فتح۔