ایک پہاڑی درخت ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ ’’خوا ب میں بلوط کو دیکھنا حلال کی روزی ہے جس قدر کہ کھایا جائے ۔ اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے گھر میں بلوط کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس سال میں بہت سا مال او رنعمت حاصل کرے گا۔ اگر جانے کہ وہ بلوط اس کی ملک ہے اور اگر بلوط اوروں کے گھر میں ہے تو دلیل ہے کہ لوگ اس کے پاس اپنے مال بطور امانت رکھیں گے۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بلوط کا دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ اول ، روزی حلال ۔ دوم ، منفعت ۔ سوم ، نیک معاش۔