حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بوریا ایک سفلہ (سفلہ اور خسیس مرد ہے:کمینہ مرد ہے)اور خسیس مرد ہے اور بے اصل اور ضعیف حال عورت ہے اور دیکھے والا لوگوں سے ملائے پائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ بوریا بنا ہے اور فارغ ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ اپنا کام ختم کرے گا۔ اور اگرخواب میں دیکھے کہ گھر کے لئے بوریا بنتا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کرنے میں مشغول ہو گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس بوریا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو عورت کی طرف سے بوریئے کی بڑائی اورچٹائی کے مطابق فائدہ پہنچے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں بوریا تین وجہ پر ہے ۔اول،منفعت ۔ دوم،نکاح کرنا ۔ سوم، اپنی خانہ آبادی کے کام میں مشغول ہونا۔