خواب میں بہیدانہ دیکھنا

بہی پھل ہے جس کا تخم بہیدانہ ہے ۔ خواب کے اندر بہی کی تاویل میں استادان فن کا اختلاف ہے۔ بعض نے فرمایا ہے کہ بزگ اور سردار سے ملے گا جس سے خیر و منفعت پائے گا اور نیک تعر یف سنے گا۔ اور بعض نے فرمایا ہے کہ بہی کا دیکھنا فرزند ہے اوربعض نے فرمایا ہے کہ بیماری ہے ۔ اور جہنوں نے اس کی تاویل بیماری بتائی ہے اس طر ح کہتے ہیں کہ اس کا زرد رنگ بیماری کی دلیل ہے اور جو کہتے ہیں کہ سفر دراز جسمانی رنج کے ساتھ ہوگا۔ ان کی دلیل یہ ہے کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے حضرت آدم علیہ السلام کو بہشت سے نکلنے کے وقت بہی دی تھی۔ لہذا سفر دراز اور رنج و اندوہ و غم کا حکم رکھتی ہے۔ کیونکہ آدم علیہ السلام کا سفر بہشت سے دنیا کی طرف طرح طرح کے غم و اندوہ کے ساتھ تھا جوان کو حاصل ہوا۔ اور جنہوں نے بہی کی تاویل فرزند سے کی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے ۔کہ حضرت آدم علیہ السلام دنیا میں آئے تو بہی کے کھانے سے آپ کی منی زیادہ ہوئی ۔ لہذا اس قدر اولاد وجود میں آئی۔ اور جن لوگوں نے کہا ہے کہ بز رگ سردار سے نیک تعریف اور خیر و منفعت پائے گا۔ ان کی دلیل یہ ہے کہ بہی دینے والے حضرت جبر ائیل علیہ السلام تھے اور اس کے لینے والے حضرت آدم علیہ السلام تھے۔ لہذا تعریف نیک اور نفع بھی پیا اور استادوں نے ہر ایک خواب کی تعبیریوں ہی سر سرین نہیں بیان کی ہے۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں موسم پر سبز بہی کا دیکھنا تاویل میں فرزند ہے اور اگر بے وقت اور زرد دیکھے تو بیماری ہے