حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ بہار کی تا ویل وقت بہار میں بادشاہ ہے ۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ فصل بہار ہے اور ہو ا غیر معتدل ہے کہ سرد ہے یا گرم ہے اورلوگوں کو ضررو نقصان پہنچ رہا ہے ۔ تودلیل ہے کہ ملک والوں کو بادشاہ سے رنج اور ضرر پہنچے گا اور وہ بھی دیکھے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ ہو ا معتدل ہے اور کل و شگوفہ کھلے ہیں او رلوگوں کو کسی طرح کی تکلیف نہیں ہے ۔ تو دلیل ہے کہ ملک والو ں کو بادشاہ سے خیر و منفعت پہنچے گی اور اگر بہار کو اس کے وقت پر اعتدال سے دیکھے تو دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پا ئے گا اور عام لوگوں کو بادشاہ سے قوت اورمدد ہو گی اوربادشاہ عادل باانص ف ہوگا۔ فصل کی بہار کی بہی تاویل ہے۔