حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بگلا روزی اورمال حلال ہوتاہے جو عورت کی طرف سے ملتا ہے۔ اوراگر دیکھے کہ بگلا پکڑا یا اس کو کسی نے دیا ہے تودلیل ہے کہ اسی قدر عورت کی طرف سے مال پائے گا۔ ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ بگلا مارا اور اس کا گوشت کھایا تو دلیل ہے کہ اسی قدر عورت کامال کھائے گا۔ اور بگلے کا خواب میں دیکھنا بز رگی پر دلیل ہے اور اگردیکھے کہ بگلے کو پکڑکر گھر میں لایا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ اپنوں میں سے عورت کرے گا اورمال اور منفعت حاصل کرے گا