حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ بندر خواب میں ایک فریبی(فریبی:فریب کرنے والا مکار) اور ملعون (ملعون:لعنت کیاگیا :خدا تعالیٰ کی درگاہ سے دور )دشمن پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ بندر کے پاس بیٹھا ہے اور وہ اس کو مطیع(مطیع ہے:فرمانبردار ہے)ہے تو دلیل ہے کہ وہ دشمن پر غالب آئے گا اور اس کو مطیع کرے گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ بندر کے ساتھ لڑا ہے او ر اس سے ڈر گیا ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور شفاء (شفاء پائے گا: صحت اور تندرستی حاصل کرے گا) پائے گایا اس کے جسم پر عیب ہو گا کہ اس سے خلاصی نہ پائے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ بندر کو مار ڈالا ہے تودلیل ہے کہ دشمن کو مغلوب کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گوشت کھایا ہے تودلیل ہے کہ رنج اور عیب میں گرفتار ہو گا۔ اور اگر میں دیکھے کہ کسی نے اس کو بندر بخشا ہے تو دلیل ہے کہ کوئی اس کے ساتھ دشمنی ظاہر کرے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ اس نے بندر کومارا ہے تو دلیل ہے کہ وہ بیمار ہو گا اور جلدی شفا پائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ بندر گھوڑے پر بیٹھا ہے تودلیل ہے کہ یہودی اس کی عورت سے فساد کرے گا اور بندر یا میں فسادی عورت جادوگر ہوتی ہے ۔ اور دیکھے کہ بندر اس کے گھر میں آیا ہے کہ اس گھر میں عورت جادو کرے گی اور اگر دیکھے کہ بندر اس کے ساتھ باتیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ عورت اس کو نقصان کرے گی۔ اوراگر کوئی شخص میں دیکھے کہ بندر نے اس کو کاٹا ہے تودلیل ہے کہ وہ بیمار ہو گا یا اپنے عیال سے گالی گلوچ سنے گا۔ اور اگر میں کوئی دیکھے کہ بندر اس کو کوئی چیز دی ہے یا اس نے اس سے لے کر کھائی ہے تو دلیل ہے کہ اپنا مال برباد کرے گا