حضرت ابن سیرین رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ آتش زنہ اور سنگ آشدان دونوں شریک ہیں ایک ان میں سے قوی او ر دلیر ہے اور دوسرا سخت ہے ، یہ دونوں کو ترقی اور بڑے کاموں پر لاتے ہیں ۔
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اگر دیکھے کہ آتش زنہ سے آگ نکالی اور اس سے چراگ روشن کیا اگر خواب کو دیکھے والا بادشاہ ہے تو دلیل ہے کہ رعایا اس کے عدل اور انصاف سے آرام پائے گا اور اگر خواب دیکھنے والا عالم ہے تو دلیل ہے کہ لوگ اس کے علم اور عقل سے بہرہ یاب ہوں گے اور اگر سوداگر ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کو اس سے خیر اور بخشش اور احسان پہنچے گا اور اگر درویش ہے تو لوگ اس کی خصلت اور کردار سے فائدہ اٹھائیں گے۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ آتش زنہ سے اس نے آگ نکالی ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کے لئے مال حرام جمع کرے گا یا اس کے کام میں رشوت لے گا اور اگر پتھر چقماق میں سے آگ روشن نہ کر سکے تودلیل ہے کہ مال کو طلب کرے گا اور نہ پائے گا۔