ایک شخص حضرت سلیمان علیہ السلام کے پاس آیا اور اس نے عرض کیا کہ اے پیغمبر خدا میں نے ایک باغ آراستہ دیکھا ہے کہ اس میں بہت سے میوے ہیں اور میں نے دیکھا کہ اس باغ میں ایک بہت بڑا خنزیر بیٹھا ہے اور مجھ سے لوگوں نے کہا کہ یہ باغ اس خنزیر کی ملکیت ہے۔ میں اس بات سے حیران ہوں اور باغ میں بہت سے خنزیروں کو میوے کھاتے ہوئے دیکھا اور لوگوں نے کہا کہ یہ تمام خنزیر اس بڑے خنزیر کے حکم سے میوے کھاتے ہیں ۔ حضرت سلیمان علیہ السلام نے فرمایا کہ وہ بڑا خنزیر ظالم اور جابر بادشاہ ہے اور دوسرے خنزیر دانش مند خور ہیں جو ظالم بادشاہ کے مطیع (مطیع و تابع:فرمانبردار )اور تابع فرمان ہیں اور دین کو دنیا کے بدلے بیچتے ہیں اور حق تعالیٰ کا دیکھنا سات وجہ پر ہے ۔ اول ، خوبصورت عورت۔ دوم ، فرزند اور نیک عورت۔ سوم ، عیش خوش۔ چہارم ، مال ۔ پنجم ، بلندی ۔ ششم ، شادی ۔ ہفتم کنیز۔ اور باغ کو خواب میں دیکھنے والا عورت کو قائم کرنے والا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ باغبانی کرتا ہے تو دلیل ہے کہ مالدار عورت کرے گا اور اس کے شغل میں مشغول ہو گا اور سب طرح کی موافقت کرے گا۔ اور بعض اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ باغ کا دیکھنا تین وجہ پر پے ۔ اول ، گھر کا مالک ، دوم ، عورت پر مختار۔ سوم، فرزند جس سے کہ آنکھ کو ٹھنڈک ہو ۔