فروش کو خواب میں دیکھنا خواب اور راحت ہے۔ اوراگر دیکھے کہ فروش بچھایا اور اس پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ روزی فراخ ہو گی اور عمر دراز ہو گی۔
حضرت جابر مغر بی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ فروش پاکیزہ اور نیا اور بڑا اور فراخ ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کی نعمت اور دولت بہت ہو گی ، خاص کر اگر بچھا ہوا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا فروش بیچا ہے یا کسی کو بخشا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے مال میں نقصان ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کو فروش جل گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس پر روزی تنگ ہو گی اور اس کا حال بد ہو گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ فروش کا خواب میں دیکھنا اگر بڑا اور نیا ہے تو چھ وجہ پر ہے۔اول ، عزت اور مرتبہ ۔ دوم، بزرگی اور رفعت ۔ سوم، عہدہ ۔ چہارم ، مال ۔پنجم ، عمردراز ۔ششم، بزرگی کے مطابق تعریف اور اگر فروش کی قیمت لے تو تاویل ا س کے خلاف ہے۔