حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہیکہ خوا ب میں بہشت کا دیکھنا حق تعالیی کی طرف سے خو شی اور خو شخبری ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :۔ الخلو ھا بسلام امنین(اس میں سلامتی اور امن کے ساتھ داخل ہوجاؤ) اوراگر دیکھے کہ بہشت کے میوے لئے یا کسی نے دیئے اور کھائے تو دلیل ہے کہ جس قدر میو ے کھائے ہیں اسی قدر علم ودانش اور دین اورکی خصلت سیکھے گا۔ لیکن فائدہ نہ اٹھائے گا۔ اور اگرکوئی شخص خواب میں حوروں کو بھی دیکھے تو دلیل ہے کہ نزع کا وقت اس پر آسان ہو گا اور اگر دیکھے کہ بہشت میں مقیم ہے لیکن ویران ہے تو دلیل ہے کہ فساد اور گناہ کی طرف مائل ہوگا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ بہشت اس پر بند کردیا ہے تودلیل ہے کہ اس کے ماں باپ اس سے ناراض ہیں اور اگر دیکھے کہ بہشت کے پاس جا کر واپس ہوا ہے تودلیل ہے کہ موت کی بیماری میں گرفتار ہوگا۔ لیکن شفاء پائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ فرشتے ہاتھ پکڑ کر اس کوبہشت میں لے گئے ہیں اور وہ وقت پر طوبیٰ کے سائے میں بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ دونوں جہان کی مراد پائے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ طوبی لھم و حسن ماب(ان کے لئے خوشخبری اور اچھا ٹھکانہ ہے) اور اگر دیکھے کہ اس کو شراب اور شیر کے پینے سے منع کیا ہے تو یہ اس کے دین کی تباہی کی دلیل ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ ومن یشرک باللہ فقد حرم اللہ علیہ الجنتہ(اور جو شخص اللہ کے ساتھ شرک کرے گا تو اللہ نے اس پر بہشت کو حرام کردیا ہے ) اور اگر دیکھے کہ بہشت میں آگ ڈالی ہے تو دلیل ہے کہ کسی کے باغ سے حرام کی چیز کھائے گا۔ اوراگردیکھے کہ حوض کوثر سے پانی پیا ہے تودلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو بہشت کو محل ملا ہے تودلیل ہے کہ معشوقہ دلارام یا کنیزاس کو ملے گی اورنکاح کرے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ رضوان دارو غہ بہشت اس کے برابر خوش و خرم ہے تو دلیل ہے کہ کسی سے خرم و شاد مں ہوگا اور نعمت پائے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ سلام علیکم طبتم فا ہخلو ھا خالدین (تم پر سلام ہو، خوش رہو ، اس میں ہمیشہ کے لئے داخل رہو) اور اگر دیکھے کہ اچھی جگہ بلند پر ہے کہ بہشت کی صورت ہے او ر وہ جانتا ہے کہ بہشت ہے تودلیل ہے کہ بادشاہ عادل کے ساتھ یا امیر کیساتھ یا بزرگ عالم کے ساتھ مصاحبت کرے گا اوراگر دیکھے کہ بہشت کی طرف جاتا ہے تودلیل ہے کہ راہ حق پر رہے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بہشت کا دیکھنا نو وجہ پر ہے۔ اول ، علم ۔دوم زہد ۔ سوم ، احسان۔ چہارم ، خوشی ۔ پنجم ، بشارت ۔ ششم ، امن ۔ ہفتم ، خیر و برکت ، نعمت ۔ نہم ، سعادت۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بہشت میں ہے تو دلیل ہے کہ دونوں جہان کی مرادیں پائے گا اوراس کے ہاتھ سے بہت سی خیرات ہوگی ۔ اگر مصلح دیکھے تو دلیل ہے کہ بیماری یا بلا میں مبتلا ہوگا۔ چنا نچہ اہل بہشت کا ثواب پائے گا اور عالم ہوگا اور لوگ اس کے علم سے نفع پائیں گے