خواب میں پارچہ فروش کا دیکھنا بڑے خطرناک مرد کا دیکھنا ہے۔ کیونکہ کپڑے کی قیمت درم و دینار کے لئے اور دتیے ہیں اور درہم و دینار کی تاویل مکروہ اور خطرناک ہے، جس میں خیر نہیں ہے ۔ اور اگر کپڑے کی قیمت میں سوائے درہم و دینار کے کوئی اور چیز لیں ۔ تو اس چیز پر اس کی نیکی اور بدی کی تاویل ہے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ بزازی کرتا ہے اور کپڑے کی قیمت روپیہ پیسہ نہیں لیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو غم اور نقصان پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سامان کے عوض سامان لیتا ہے تو دلیل ہے کہ مراد حاصل ہو گی ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بزاز کو دیکھنا دنیا کی زینت ہے۔