خواب میں ستو کھانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ ستو کھاتا ہے ۔ تودلیل ہے کہ اسی قدر غم و اندوہ اٹھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ستو کسی کو دئیے ہیں یا بیچے ہیں تو دلیل ہے کہ ا س سے غم و اندوہ دور ہو گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اسکے پاس ستو ہیں ۔ اورانہیں گھر سے باہر ڈال دیا ہے ۔ یا کسی کو بخش دئیے ہیں اوران میں سے کھائے نہیں تو اس سے امر کی دلیل ہے کہ وہ غم سے نجات اور خلاصی پائے گا۔ بستان افروز(کوکنی (سرخ رنگ کا پھول جسے کنغا بھی کہتے ہیں ) جٹا دھاری : .
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بستان افروز کا دیکھنا شادی (شادی ہے:خوشی کا سبب)ہے۔ لیکن دین میں ہوگی ۔ اوراگر خواب میں دیکھے کہ بستان افروزلی ہے ۔ یا کسی نے اس کو دی ہے تو اس سے دلیل خوشی اور شادی کی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بستان افروز کسی کو دی ہے تو اس سے دلیل ہے کہ اس کو خوش کرے گا۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ بستان افروز اگر کوئی شخص خواب کے اندر موسم میں دیکھے توسرداری ہے۔ اور بعض اہل تعبیر نے کہا ہے کہ بستان افروز۔ سوداگر عورت خوش طبع ، مالدار اوربا جمال ہے۔ اوراگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بستان افروز کو کسی جگہ میں لگاتا ہے تودلیل ہے کہ اس کی مصاحبت کسی تاجر دوست کے ساتھ صحبت سے جدا ہوجائے گا۔