حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں آگ کی روشنائی کو دیکھے کہ اس میں رستہ چل سکے تو اس امر کی دلیل ہے کہ دولت زہد پائیگا اور روشنی کو کھڑا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی دولت کی جگہ وہی ہوگی اور اگر آگ کا انگارہ چمکتا ہو ا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس ملک میں سلطان ( سلطان : بادشاہ ) کی سواری ظاہر ہوگی ۔ اگر اپنے گھر میں انگارا دیکھے کہ اس کا نور گھر کو روشن کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام ترقی پر ہو گا اور دولت زیادہ ہوگی اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس انگار ے کو بجھا دیا ہے تواس امر کی دلیل ہے کہ اس کے خاندان میں لڑائی اور جھگڑا ہو گا ۔