خواب میں پاؤں میں پھندا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص اپنے پاؤں میں پھندا دیکھے تو خوف اور دہشت کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں میں دو پھندے ہیں تو وہ مسجد میں ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص دین میں یا نماز میں یا جہاد میں یا جس کام کو کہ اصلاح دین میں کرتا ہے ، ثابت قدم رہے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں کوئی شخص دیکھے کہ پھندا اس کے پاؤں میں لگا ہوا ہے او ر اس کاسفر کا ارادہ ہے تودلیل ہے کہ اس سفر میں مقیم ہوگا اور دیر تک رہے گا اور جس قدر کہ بند کو پاؤں میں قوی تراور محکم (محکم نہ مضبوط ) دیکھے گا ۔ اسی قدر سفر میں زیادہ رہے گا اور تنگ بند کی نسبت فراخ بند کا دیکھنا بہتر ہے اور اگر تانبے کا بند ہے تو بھی یہی دلیل ہے اور اگر لوہے کا بند ہے تو بھی گزشتہ تاویل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ بند رسی کا ہے تو اس کی اقامت دین کے لئے ہو گی او ر اگر بند لکڑی جیسا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی اقامت فساد دین کے لئے ہو گی۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر بیمار دیکھے کہ اس کے پاؤں میں بند ہے تو دلیل ہے کہ اس زحمت (زحمت :دکھ بیماری ) سے خلاصی پائے گا۔ اور اگر بادشاہ دیکھے کہ اس کے پاؤں میں بند ہے تو دلیل ہے کہ اس کی بادشاہی پائیداری رہے گی۔
حضرت جعفر صاق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ پائے بند کا خواب میں دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ اول ، دین میں ثابت قدمی۔دوم، نکاح کرنا ۔ سوم ، سفر سے واپس آنا۔ حاصل یہ ہے کہ جو شخص ایسا خواب دیکھے۔ اگر نیک ہے تو نیکی میں اور اگر بد ہے تو بدی میں پائیدا ر رہے گا۔